• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 157480

    عنوان: کیا اس طرح کہنے سے تجدید ایمان اور تجدید نکاح ضروری ہوگا؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! اگر کسی شخص کے کوئی عمل پر اس سے یوں کہا جائے کہ ”آپ میں ایمانی غیرت نہیں ہے“ جواب میں وہ شخص کہے کہ نعوذ باللہ! ”میرے میں ایمانی غیرت نہیں ہے“ تو اس صورت میں اسے تجدید ایمان اور تجدید نکاح کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 157480

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:385-326/D=4/1439

    جواب میں اس شخص کا کہنا کہ نعوذ باللہ ”میرے میں ایمانی غیرت نہیں“ سے کسی قسم کا کفر لازم نہیں آیا کہ تجدید ایمان اور تجدید نکاح کا حکم ہو۔

    قائل تو خود ہی ایمانی غیرت نہ ہونے سے اللہ کی پناہ چاہ رہا ہے جو قوی قرینہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند