عقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد

India

سوال # 157377

حضرت مفتی صاحب! عورتوں کا مزار پر جانا کیسا ہے؟ اگر منع ہے تو کیوں منع ہے؟ اور اگر جاسکتی ہیں، تو کن کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے؟

Published on: Jan 14, 2018

جواب # 157377

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:497-437/H=4/1439



عورتیں مزاروں پر جاکر بدعات وخرافات اور واہی تباہی امور میں مبتلا ہوتی ہیں اس لیے ان کو جانا جائز نہیں، ان کے حق میں بہتر یہ ہے کہ ثقہ علمائے کرام کی معتبر کتابیں پڑھ سن کر گھروں میں رہتے ہوئے اپنے اعمال کی درستگی اور فکرِ آخرت میں لگی رہیں گناہوں سے بچنے کا اہتمام کریں اوراپنے گھروں میں قرآن کریم درود شریف نوافل پڑھ کر نیز دیگر امور خیر کو انجام دے کر اعزہ اقرباء متعلقین کو ثواب پہنچادیا کریں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات