عقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد

Pakistan

سوال # 157334

کچھ لوگ بات ختم ہو نے پر یا مسئلہ کے لا علمی پر کہہ دیتے ہیں واللہ اعلم والرسول مطلب اللہ اور اس کا رسول محمد بہتر جانتا ہے ! مثلاً فلاں شخص گنہگار ہے یا نہیں، اللہ اور اس کا رسول جانتے تھے ! کیا یہ کہنا درست ہے ؟ رہنمائی فرمائیں ۔ جزاک اللّہ

Published on: Jan 8, 2018

جواب # 157334

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:468-426/H=4/1439



حضرت سید الرسل فخر عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نہ ہرجگہ حاضر وناظر ہیں نہ ہی عالم الغیب ہیں، اس لیے جو لوگ بات یا مسئلہ ختم ہونے پر واللہ اعلم کے ساتھ والرسول بھی ملاتے ہیں اور مطلب یہ لیتے ہیں کہ اللہ اور اس کا رسول محمد بہتر جانتا ہے، ان لوگوں کا یہ قول اور مطلب سراسر غلط ہے، خلافِ مسلکِ اہلِ سنت والجماعت ہے، ایسا کہنے سے احتراز واجب ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات