عقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد

INDIA

سوال # 157275

حضرت مفتی صاحب! حضرت عیسیٰ علیہ السلام جب اس دنیا میں پھر آئیں گے تو کیا وہ نبی بن کر آئیں گے؟ کیونکہ ہم لوگ جانتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی اور سول ہیں اور آپ کے بعد کوئی نیا نبی اور رسول اس دنیا میں نہیں آئے گا۔
براہ کرم، جواب عنایت فرمائیں۔

Published on: Jan 14, 2018

جواب # 157275

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:428-374/B=4/1439



قرب قیامت میں جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام دنیا میں تشریف لائیں گے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی بن کر آئیں گے۔ نبی یا رسول بن کر نہیں آئیں گے بلکہ ہمارے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع ہوں گے اور آپ ہی کی شریعت پر عمل کریں گے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات