• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 156758

    عنوان: حضرت ادریس علیہ السلام كہاں ہیں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! (۱) حضرت ادریس علیہ السلام کس نبی کے بعد آئے تھے؟ (۲) اس وقت وہ کہاں ہیں؟ جنت میں یا انتقال ہو گیا تھا؟ (۳) لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے سورج پر متعین فرشتے کے لیے راحت کی دعا کی تھی، پھر اس کے بعد وہ فرشتے کے ساتھ جنت میں داخل ہو گئے۔

    جواب نمبر: 156758

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:380-347/H=4/1439

    (۱) حاشیہٴ ترجمہ شیخ الہند رحمہ اللہ تعالی میں ہے ”ف۱راجح یہ ہے کہ ادریس علیہ السلام حضرتِ آدم اور حضرت نوح علیہما السلام کے درمیانی زمانہ میں گذرے ہیں․․․ ف۱۱یعنی (حضرت ادریس علیہ السلام کو) قرب وعرفان کے بلند مقام اور اونچی جگہ پر پہنچایا بعض کہتے ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام کی طرح وہ بھی زندہ آسمان پر اٹھائے گئے اور اب تک زندہ ہیں، بعض کا خیال ہے کہ آسمان پر لے جاکر روح قبض کی گئی ان کے متعلق بہت سی اسرائیلیات مفسرین نے نقل کی ہیں، ابن کثیر نے ان پر تنقید کی ہے“۔

    (۲) نمبر ایک کے تحت جواب آگیا۔

    (۳) یہ مضمون درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند