• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 156716

    عنوان: طلاق بائن کیا ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! طلاق بائن کیا ہے؟

    جواب نمبر: 156716

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 300-220/SN=3/1439

    طلاق بائن اس طلاق کو کہتے ہیں جس کے بعد رجعت کا حق باقی نہیں رہتا؛ البتہ اگر ایک یا دو طلاق بائن دی ہے تو عدت کے اندر یا عدت کے بعد زوجین باہمی رضامندی سے شرعی گواہوں کی موجودگی میں از سرنو نکاح کرکے ازدواجی زندگی گذار سکتے ہیں حلالہ کی ضرورت نہیں، اگر تین طلاق دیدی ہے تو پھر تجدید نکاح بھی کافی نہیں ہے؛ بلکہ ”حلالہ شرعی“ ضروری ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیں: بہشتی زیور بہ عنوان طلاق دینے کا بیان (۴/۱۷۲ة ط: لاہور)۔

    -------------------

    نوٹ: طلاق ایک مستحکم قانون نام کا رسالہ اردد، ہندی اور انگریزی میں طبع ہوکر مکتبہ دارالعلوم دیوبند سے قیمتاً دستیاب ہے نیز دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، طلاق کے ضروری مسائل کے لیے اس کا مطالعہ مفید ہوگا۔ (د) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند