• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 156706

    عنوان: عقائد شرکیہ پر مشتمل جادو سیكھنا؟

    سوال: سلام میں یہ جاننا چاپتا ہوں کہ کوِئئ شخص جو جادو کرتا ہوں اور کرواتا ہو اور غیر اسلام کی پاس بہی جادو کے لیے جاتا ہو اس کا آخرت میں انجام کیا ہو گا ۔ اور یہ بات درست ہے کے اس شخص کا جادو کام کرے گا جس کا نا م دوزخ کے دروازہ پر لکھآ جا چکا ہوں۔

    جواب نمبر: 156706

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:343-250/B=4/1439

    جو جادو عقائد شرکیہ پر مشتمل ہو ہے اس کا سیکھنا سکھانا حرام بلکہ ایسے جادو کا کرنے والا دائرہٴ ایمان سے ہی خارج ہوجاتا ہے۔ رہا جادو کے کام کرنے کا مسئلہ تو ہرجادو کام کرسکتا ہے خواہ وہ کسی طرف سے کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند