• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 156694

    عنوان: سلام میں ’نا د علیا‘ کے بارے میں جاننا چاہتاہوں، اس کی حیثیت کیا ہے ؟

    سوال: سلام میں نا د علی کے بارے میں جاننا چاہتاہوں، اس کی حیثیت کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 156694

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:238-206/D=4/1439

    شیعہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت کے قائل ہیں اور انھیں ”مشکل کشا“ کہتے ہیں، اور انھوں نے اپنے اس فاسد عقیدے کو رائج کرنے کے لیے مختلف پروپیگنڈے کیے یہاں تک کہ سنی لوگوں کی زبانوں پر بھی ”یا علی مشکل کشا“ چڑھ گیا، شیعوں نے اس کے لیے دو شعر بھی کہے ہیں:

    نادِ علیا مظہر العجائب تجدہ عونا لک في النوائب

    کل ہم وغم سینجلي بنبوتک یا محمد وبولایتک یا علي

    (ترجمہ: علی کو پکارو جو عجائبات ظاہر کرنے والے ہیں، تم مشکلات میں ان کو اپنا مددگار پاوٴگے، سارے رنج وغم دور ہوجائیں گے اے محمد آپ کی نبوت اور اے علی آپ کی ولایت کی بدولت)

    معلوم ہوا کہ ”ناد علی“ شیعوں کا ایجاد کردہ شرکیہ جملہ ہے؛ اس لیے کسی مسلمان کے لیے اس کا کہنا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند