• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 156541

    عنوان: حضرت عیسیٰ علیہ السلام اس دنیا میں پھر آئیں گے تو کیا وہ نبی بن كر آئیں گے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! حضرت عیسیٰ علیہ السلام جب اس دنیا میں پھر آئیں گے تو کیا وہ نبی بن کے آئیں گے؟ کیونکہ ہم لوگ جانتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی اور رسول ہیں اور آپ کے بعد کوئی نیا نبی اور رسول اس دنیا میں نہیں آئے گا۔

    جواب نمبر: 156541

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 330-260/B=3/1439

    حضرت عیسیٰ علیہ السلام بحیثیت نبی مبعوث نہیں ہوں گے؛ بلکہ بحیثیت امتی تشریف لائیں گے، اور شریعت محمدیہ پر عمل کریں گے اور اس کے مطابق فیصلہ فرمائیں گے۔ والمعنی أنہ ینزل حاکماً بہذہ الشریعة؛ فان ہذہ الشریعة باقیة لاتنسخ بل یکون عیسی حاکماً من حکام ہذہ الأمة ولایکون نزولہ من حیث إنہ نبی مستقل کما قد بعث قبل في بنی اسرائیل فتح الملہم: ۲/۲۰۴، کتاب الإیمان باب نزول عیسی ابن مریم، ط: فیصل دیوبند ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند