• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 156469

    عنوان: نكاح كے لیے دعا

    سوال: حضرت میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک لڑکی سے پیار کرتا ہوں اور وہ بھی کرتی ہے ، ہم دونوں نے اپنے گھر والوں کو بتایا تو لڑکی کے گھر والے مان گئے پر میرے گھر والے نہیں مانے صرف اس لیے کہ ایک خاندان کے نہیں ہے ، پر دونوں مسلم ہیں، اور ہم دونو ں ایک دوسرے کے بنا زندگی گذارنا نہیں چاہاتے تو اس صورت میں ہم دونوں کو کیا کرنا چاہئے کہ ہم دونوں ایک ہوجائیں اور ہمارے گھر والے بھی راضی ہو جائیں اور شادی جلدی ہو جائے ،اور ہم دونو ں کی عمر ، میر ی عمر بائیس سال اور لڑکی کی عمر ۱۲ سال ، میرا خود کا کاروبار بھی ہے ،ہم اب جلد سے جلد نکاح کرنا ہے ، کہیں ہم سے گناہ نہ ہوجائے ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 156469

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:273-228/L=3/1439

    آپ اللہ تعالی سے یہ دعا کریں کہ یا اللہ اگر اس نکاح میں خیر ہو تو میرا اس لڑکی سے نکاح کرادیجیے، نمازوں کی پابندکریں اور عشا کی نماز کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ ”یا لطیف“ پڑھ لیا کریں، اگر اللہ نے چاہا تو نکاح ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ جب تک نکاح نہ ہوجائے وہ آپ کے حق میں اجنبیہ ہے، اس سے باتیں کرنا، خلوت میں ملنا وغیرہ جائز نہیں، اسی طرح نکاح والدین اور گھر والوں کی رضامند ی کے ساتھ کریں، ان کو ناراض کرکے ازخود نکاح پر اقدام نہ کریں، یہ مناسب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند