• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 156283

    عنوان: کیا مرحوم کے نام سے نیک عمل کرنا جیسے مسجد بنانا، قربانی دینا، صدقہ دینا جائز ہے؟

    سوال: کیا مرحوم کے نام سے نیک عمل کرنا جیسے مسجد بنانا، قربانی دینا، صدقہ دینا جائز ہے؟ براہ کرم، قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ مرنے کے بعد مرحوم کو اس کا کوئی فائدہ نہیں پہونچتا۔

    جواب نمبر: 156283

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 206-179/D=3/1439

    کسی بھی کارِ خیر کا ثواب مرحوم کو پہونچانا جائز اور حدیث سے ثابت ہے خواہ بدنی عبادت مثلاً نماز، روزہ، حج وغیرہ کا ثواب پہونچایا جائے یا مالی عبادت مثلاً مسجد بنانے، کنواں کھدوانے، مسافر خانہ تیار کرنے یا فقراء کو بطورِ ایصالِ ثواب رقم دینے کا ثواب پہونچایا جائے۔ اور جو لوگ کہتے ہیں کہ مرنے کے بعد مرحوم کو اس کا فائدہ نہیں پہونچتا ان کا قول صریح حدیث کے خلاف ہے اس لیے وہ اپنے قول سے باز آئیں: عن أبي ہریرة - رضی اللہ عنہ- أن رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم - قال: إذا مات الإنسان انقطع عنہ عملہ إلا من ثلاثة إلا من صدقة جاریة (مسلم شریف: ۲/۴۱، مکتبہ اتحاد دیوبند) ․․․․․ أن سعد بن عبادة توفیت امّہ وہو غائب عنہا فقال یارسول اللہ إن امّی توفیت وأنا غائب عنہا افینفعہا شيء إن تصدقت بہ عنہا قال: نعم قال: فإني اشہدک إن حائطي المخراف صدقة علیہا (بخاری شریف: ۱/۳۸۶، کتاب الوصایا، مکتبہ اتحاد دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند