• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 156063

    عنوان: مشائخ اکابرین یا اللہ کے ولی کے مزارات پر مراقبہ کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: مشائخ اکابرین یا اللہ کے ولی کے مزارات پر مراقبہ کا کیا حکم ہے ؟ کیا یہ جائز ہے ؟ اکابر دیوبند کا طریق کیا ہے اس معاملے میں ؟ رہنمائی فرما دیجئے ۔

    جواب نمبر: 156063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:218-162/L=3/1439

    بزرگان دین اور اولیائے کرام کی ارواح سے فیض تو ہوتا ہے،”دلائل السلوک“ میں اس تعلق سے تفصیلات مذکورہیں، مگر یہ کاملین کے لیے ہے، عوام کے لیے یہ ممنوع ہے؛ کیونکہ اس کی وجہ سے ان میں بہت سی بدعقیدگیاں اورخرافات پیدا ہوتی ہیں،بلکہ اس طرح کے مسائل عوام میں بیان کرنے کے لائق نہیں؛کیونکہ عوام میں ان امور کا بیان کرنا کفر وشرک کا دروازہ کھولنا ہے۔،اور اس دور میں تو خواص بھی اس سے گریز کرتے ہیں تاکہ عوام کے لیے یہ حجت نہ بنے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند