• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156057

    عنوان: كیا 74 كلو میٹر كے سفر میں نماز قصر پڑھی جائے گی؟

    سوال: حضرت، کیا 74 کلومیٹر دور جگہوں پر بھی نماز قصر پڑھے جائے گی اور، 4 رکات والی نماز دو پڑھی جائے گی اور سنتوں کے بارے میں کیا حکم ہے کیا بھی آدمی پڑھی جائے یا پھر چھوڑ سکتا ہوں سنت موکدہ چھوڑنے پر کوئی کفارہ یا تو نہیں؟ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں خیرا

    جواب نمبر: 156057

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:219-163/L=3/1439

    اگر کوئی سفرِ شرعی سواستتہرکلو میٹر کے ارادے سے سفر کرے تو اس کے لیے قصر کرنا ضروری ہے ،۷۴/کلومیٹر کا سفر کرنے کی صورت میں قصر کا حکم نہیں ہے،ایسا شخص پوری نماز پڑھے گا،واضح رہے کہ سفرشرعی میں بھی صرف چاررکعت والی نمازوں میں قصر کا حکم ہے سنن ونوافل میں قصر کا حکم نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند