• >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 155903

    عنوان: نوکری کے لیے او بی سی سرٹیفکٹ بنانا

    سوال: نوکری حاصل کرنے کے لیے او بی سی سرٹیفکٹ بنانا کیسا ہے ؟ جبکہ ہم اس سرٹیفکٹ کے اہل نہیں کم تر ذات کے لوگوں کے لیے یہ سرٹیفکٹ ہوتا ہے لیکن اگر کسی طریقہ سے بن جاے ء تو کیا یہ درست ہے ؟رہبری فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155903

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:131-111/D=3/1439

    نوکری وغیرہ کے لیے جعلی سرٹیفکٹ جس کا وہ اہل ہی نہیں ہے اس کے بنوانے میں جھوٹ اور دھوکہ ہے، اور جھوٹ ودھکہ ودھوکہ دینا ناجائز ہے اس لیے اس کا بنوانا جائز نہیں ہے، اور اگر کسی طرح بن بھی جائے تو اس کو نوکری وغیرہ کے لیے استعمال نہ کیا جائے پھر بھی اکر اگر اس جعلی سرٹیکٹ سرٹیفکٹ سے نوکری کرلی اور پابندی سے کام کیا تو اس کی آمدنی کو ناجائز نہیں کہا جائے گا۔ (مستفاد از احسن الفتاوی، زکریا: ۸/ ۱۹۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند