• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 155827

    عنوان: كیا یاجوج ماجوج آج بھی دنیا میں ہیں؟

    سوال: (۱) جناب علی کو ہر وقت اپنے دوست کی یاد آتی ہے جو مر گیا ہے، وہ جاننا چاہتا ہے کہ دوست کس حال میں ہے اس کا کوئی طریقہ؟ (۲) یاجوج ماجوج آج بھی دنیا میں ہیں؟ (۳) حضرت حضر علیہ السلام سے ملنے کا طریقہ؟

    جواب نمبر: 155827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 145-79/SN=2/1439

    (۱) اس کا کوئی طریقہ قرآن و حدیث میں مذکور نہیں ہے، بس علی کو چاہئے کہ جو کچھ ہوسکے مالی یا بدنی عبادات کے ذریعے اپنے دوست کے لیے ایصال ثواب کرے۔

    (۲) جی ہاں! آج بھی اسی دنیا میں ہیں ، تفصیل کے لیے دیکھیں تفسیر معارف القرآن: ۵/۶۴۶، ط: مکتبہ معارف القرآن، کراچی، تفسیر سورہٴ کہف)۔

    (۳) اس کا کوئی طریقہ قرآن کریم اور معتبر کتب حدیث میں نہیں ملا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند