• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 155625

    عنوان: نماز جمعہ کی ركعات؟

    سوال: حضرت، کیا جمعہ کی نماز میں ۱۴/ رکعتیں ہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ صرف ۶/ رکعتیں ہیں، صحیح کیا ہے؟

    جواب نمبر: 155625

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:176-151/H=3/1439

    دو فرض سے پہلے چار سنت موٴکدہ پھر دو فرض اس کے بعد چار سنتِ موٴکدہ پھر دو اور سنت امام ابویوسف رحمہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ہیں، تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو الحلبی الکبیر ص۳۸۸و ص۳۸۹ (مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور) یہ کل بارہ رکعات ہوئیں جو لوگ چودہ بتلاتے ہیں یا کچھ لوگ صرف چھ کہتے ہیں معلوم نہیں ان کا ماخذ کیا ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند