• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 155590

    عنوان: بکرے کے خصیتین سے بنے ہوئے پاؤڈركا استعمال

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کی بابت کہ بکرے کے خصیتین سے بنے ہوئے پاؤڈر، جسے بدن کو طاقت دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے خاص طور پر مردانہ طاقت کے لئے ، اس پاؤڈر کا استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 155590

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:95-133/sn=3/1439

    شرعاً خصیتین کا کھانا مکروہ تحریمی ہے؛ اس لیے اگر کوئی سخت مجبوری مذکور فی السوال پاوٴڈر (دوا) کا استعمال کرنے کی درپیش نہ ہو تو اس کا استعمال بھی ناجائز اور مکروہ ہی رہے گا۔ وکرہ تحریما، وقیل تنزیہاً والأول أوجہ من الشاة سبع: الحیاء والخصیة والغدة والمثانة والمرارة والدم المسفوح والذکر الخ (درمختار مع الشامي: ۱۰/ ۴۷۱، ط: زکریا) نیز دیکھیں: فتاوی دارالعلوم : ۱۶/ ۳۱۴، ۳۱۵، مع حاشیہ، سوال: ۶۱۹، ۶۲۰وغیرہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند