• >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 155446

    عنوان: اپنی اولاد کے نام کاسرکاری آفس میں کسی دوسرے کی اولاد بتا کر رجسٹریشن کرنا

    سوال: زید کے تین بچے ہیں ،اور سرکاری ملازمت میں دو ہی بچوں کی شرط ہونے کی وجہ سے ایک بچے کا سرکاری دفتر میں کسی دوسرے کی اولاد بتاکر نام درج کر سکتے ہیں؟ محض سرکاری رکارڈ کی حدتک۔

    جواب نمبر: 155446

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:133-107/H=3/1439

    کسی دوسرے کی اولاد بتانا جائز نہیں کہ یہ جھوٹ بھی ہے نیز سرکاری قانون کی خلاف ورزی بہیہ ے بھی ہیجس میں جان مال عزت آبرو کے خطرہ میں پڑنے کا سخت اندیشہ ہے اس لیے اجتناب چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند