عقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد

India

سوال # 155335

سوال: . ۱.جس مسلمان کو اللہ اس دن موت عطا کر دے وہ سیدھا جنت میں جاتا ہے ۔
۲.اسے قیامت تک کوئی حساب نہیں ہوتا،
۳. ہمارے یہاں جمعہ کے دن کے مختلف قسم کے فضائل بیان کئے جاتے ہیں ۔

Published on: Nov 1, 2017

جواب # 155335

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:75-78/L=2/1439



(۱،۲) جمعہ کے دن کسی کی وفات ہوجائے تو وہ عذابِ قبر اور منکر نکیر کے سوالوں کے جوابات سے محفوظ رہتا ہے؛البتہ ایسا نہیں ہے کہ وہ سیدھا جنت میں چلا جائے اور اسے حساب وکتاب نہ دینا پڑے ؛بلکہ اگر وہ حقوق العباد وغیرہ معصیت میں مبتلا ہے تو اس کا حساب وکتاب آخرت میں ہوگا۔



(۳)بیشک جمعہ کے دن کے بہت سے فضائل ہیں ،مگر بیان کرنے والوں کو چاہیے کہ انھیں کو بیان کرے جو معتبر کتابوں میں مذکور ہوں،ہرطرح کے فضائل بیان کرنا درست نہیں۔ ویامن المیت من عذاب القبر ومن مات فیہ أو فی لیلتہ أمن من عذاب القبرولا تسجر فیہ جہنم․(شامی:۳/۴۴ط:زکریا دیوبند)



من لا یسأل ثمانیة:الشہید․․․․والمیت یوم الجمعة أو لیلتہا․(شامی:۳/۸۱ط:زکریا دیوبند)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات