• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 154701

    عنوان: عزت بچانے كے لیے خود كشی كرنے سے گناہ ہوگا كیا؟

    سوال: سوال: فرض کیجئے کہ کسی علاقے میں حق پرستوں پر باطل حملہ کر دے اور سارے مرد دفاع کرتے ہوئے شہید ہو جائیں۔ اور اب عورتوں کی عزت وآبرو خطرہ میں پڑ جائے ۔ تو ایسی صورت میں اپنی عزت کو بچانے کیلئے عورتیں اگر کنواں میں کود کر یا کسی اور طریقہ سے جان دے دیں تو کیا خود کشی کا گناہ ہوگا؟ اور اگر نہیں تو کیا ایسی صورت میں باعث ثواب بھی ہوگا کیونکہ عزت کی قیمت جان و مال سے زیادہ ہے ؟

    جواب نمبر: 154701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1453-1509/H=2/1439

    ایسے سخت حالات میں بھی خودکشی کی اجازت نہیں؛ بلکہ حتی المقدرت جان مال عزت آبرو ایمان واسلام کو بچانے کی آخری حد تک کوشش کی جائے اگر حالات کی سختی کا کسی خاتون پر ایسا تأثر ہوگیا کہ خودکشی کے علاوہ کچھ سجھائی نہ دیا اور اس نے ایسا قدم اٹھالیا تو امید ہے کہ موٴاخذہ اس سے نہ ہو، مگر ثواب اس پر کہیں منقول نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند