عقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد

Pakistan

سوال # 154685

مجھے جنات کے بارے میں جاننا ہے کہ یہ انسان کے دماغ پہ کنٹرول کرسکتے ہیں یانہیں؟ کیونکہ میری بھتیجی بہت پریشان ہے ، لوگ کہتے ہیں کہ یہ جنات بہت دم کروایا پر کچھ نہیں ہوا، اوردوسری بات جنات کے بارے میں اگر کوئی کتاب ہے تو نام بتا دے جس میں پوری ڈیٹیل ہو جنات کے بارے کہ یہ لوگ کیسے جیتے ہیں ،کیا کرتے ہیں ، کیا کھاتے ہیں، اور سب کچھ؟مہربانی ہوگی۔

Published on: Oct 17, 2017

جواب # 154685

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1424-1405/M=1/1439



جنات کا انسان کے ذہن ودماغ پر حاوی ہوجانا اور جنات کے تسلط واثر سے انسان کا مغلوب ہوجانا ممکن ومشاہد ہے، اللہ تعالیٰ نے جنات کو یہ قدرت دے رکھی ہے کہ وہ تصرف کے ذریعہ انسانی زندگی پر اثر انداز ہوسکتے ہیں، آپ کی بھتیجی پر اگر واقعی جنات کا اثر ہے تو اس کو کسی اچھے ماہر عامل سے دکھوائیں، جنات کے حالات پر ایک کتاب علامہ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ کی ہے: ”آکام الجان“ اس کتاب کا اردو ترجمہ بھی ہوچکا ہے اس کو منگواکر مطالعہ کرسکتے ہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات