• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 154349

    عنوان: كیا دوست احباب اور رشتہ دار میدان حشر میں ملیں گے؟

    سوال: کیا ہم سب (دوست، رشتہ دار وغیرہ) حشر کے دن ملیں گے؟ کیا میاں بیوی اور بچے اللہ کے فضل و کرم سے ہم سب جب جنت میں جائیں گے تو کیا پھر سے اسی فیملی والوں کے ساتھ رہنا ہوگا جو دنیا میں ہم کو ملی تھی؟ اور اگر کسی کی بیوی انتقال کر جائے اور شوہر نے دو نکاح کیا ہے تو ایک بیوی جنت میں کس کے ساتھ رہے گی؟ اور شوہر انتقال کر جائے تو بیوی جس نے دوسرا نکاح کر لیا ہے وہ کس کے ساتھ رہے گا؟

    جواب نمبر: 154349

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1433-1320/B=12/1438

    جی ہاں سب ہی دوست احباب اور رشتہ دار میدان حشر میں ملیں گے، پھر اللہ کی رحمت سے سب ہی موٴمن جنت میں اپنی فیملی کے ساتھ داخل ہوں گے، اور اس کے علاوہ بہت سی حوریں اور بہت سے غلمان خدمت کے لیے ملیں گے۔ بیوی اپنے جس شوہر کے نکاح میں فوت ہوئی ہے اس شوہر کے ساتھ جنت میں رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند