• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 154333

    عنوان: کیا وحی كا سلسلہ جاری ہے ؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ کیا آپ صلے اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی پر وحی ہوسکتی ہے ؟ متفق علیہ حدیث ہے کہ جب حضرت عیسی عليه السلام آسمان سے نازل ہوں گے تو بعد از قتل دجال اللہ تعالء آپ عليه السلام پر وحی کر کے یاجوج ماجوج کے بارے میں حکم بتائے گا ؟ براہ کرم اس حدیث کی رو سے وضاحت فرمائی جائے ۔ حضرت عیسیٰ اللہ کے نبی ان لوگوں کے پاس آئیں گے جن کو اللہ نے دجال کے شر سے بچایا اور ان کے منہ پر ہاتھ پھیریں گے اور ان کو جنت میں جو درجے ملیں گے وہ ان سے بیان کریں گے لوگ اسی حال میں ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ وحی بھیجے گا۔ حضرت عیسیٰ پر اے عیسیٰ میں نے اپنے بندوں بندوں کو نکالا کریں یا کہ پہلے ہے کہ ان سے کوئی لڑنہیں سکتا تو میرے (مومن) بندوں کو طور پہاڑ پر لے جا ثُمَّ یَأْتِی نَبِیُّ اللَّہِ عِیسَی قَوْمًا قَدْ عَصَمَہُمْ اللَّہُ فَیَمْسَحُ وُجُوہَہُمْ وَیُحَدِّثُہُمْ بِدَرَجَاتِہِمْ فِی الْجَنَّةِ فَبَیْنَمَا ہُمْ کَذَلِکَ إِذْ أَوْحَی اللَّہُ إِلَیْہِ یَا عِیسَی إِنِّی قَدْ أَخْرَجْتُ عِبَادًا لِی لَا یَدَانِ لِأَحَدٍ بِقِتَالِہِمْ وَأَحْرِزْ عِبَادِی إِلَی الطُّورِ وَیَبْعَثُ اللَّہُ۔ سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 955 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 11 متفق علیہ 3

    جواب نمبر: 154333

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1299-1065/D=1/1439

     

    وحی کبھی بذریعہ فرشتہ ہوتی ہے اور کبھی اللہ تعالیٰ دل میں بطور الہام کے کوئی بات ڈال دیتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ نبیوں کے لیے بھی دونوں طریقے اختیار فرماتے ہیں پس عیسیٰ علیہ السلام کے لیے کونسا طریقہ اختیار فرمائیں گے حدیث مذکورمیں اس کی کوئی صراحت نہیں ہے۔

     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند