• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 154256

    عنوان: کیا گالی بکنے سے قبر کے لیے کوئی جانور پیدا ہو جاتا ہے؟

    سوال: کیا گالی بکنے سے قبر کے لیے کوئی جانور پیدا ہو جاتا ہے؟ کوئی گالی بکتا ہے تو اس سے کہا جاتا ہے کہ تمہاری قبر میں بچھو پیدا ہو گیا، کیا یہ بات صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 154256

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1252-1036/D=12/1438

    ہر اچھا عمل آخرت میں کسی اچھی شکل میں مجسم ہو کر ظاہر ہوگا اسی طرح برا عمل کسی بری شکل میں مجسم ہوکر ظاہر ہوگا۔ اس لحاظ سے گالی خواہ قبر کے پاس دی جائے یا دوسری جگہ کوئی شکل آخرت میں بچھو وغیرہ کی اختیار کرلے اور ظاہر ہو بعید نہیں، لیکن متعین طور پر بچھو یا جانور کی شکل میں ظاہر ہونے کی بات کسی حدیث میں نظر سے نہیں گزری، جیسے کہ زکات نہ ادا کرنے والے کے مال کا گنجے سانپ کی شکل میں ظاہر ہونا حدیث میں آیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند