• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 153699

    عنوان: كیا رمضان میں انتقال کرنے والے کے متعلق جنتی ہونے کی بشارت ہے؟

    سوال: میرے ایک دوست کا رمضان میں انتقال ہوگیا، ہم سبھی جانتے ہیں کہ اس کو شراب پینے کی عادت تھی، قرآن وحدیث کے مطابق وہ جنتی ہوگا کیوں کہ رمضان میں جہنم کے دروزے بند ہوجاتے ہیں۔ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 153699

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1180-1361/N=1/1439

    رمضان میں انتقال کرنے والے کے متعلق جنتی ہونے کی بشارت احقر کی نظر سے نہیں گذری ؛ البتہ عذاب قبر نہ ہونے یا اٹھ جانے کی بشارت آئی ہے (شامی، ۳:۴۴، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند اور احسن الفتاوی، ۴: ۲۰۸، مطبوعہ: ایچ ایم سعید کراچی)۔ اور اللہ رب العزت کی رحمت بے کراں سے ماہ رمضان جیسے عظیم الشان وبا برکت مہینہ میں اس طرح کی فضیلت کسی گنہگار کے حق میں کچھ مستبعد نہیں۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ کسی گنہگار کے حق میں اس کے گناہ کی شدت رمضان کی اس فضیلت سے مانع ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند