• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152722

    عنوان: مسافر جب مقیم کے پیچھے نماز پڑھے تو کتنی رکعتوں کی نیت کرے؟

    سوال: اگر کوئی سفر میں دور شہر میں گیا ہے اور قصر کی نماز پڑھتا ہے، پھر جب وہاں پر جماعت کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھنے ملتی ہے تو وہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے امام صاحب کے پیچھے کھڑا ہوتا ہے تب اسے ظہر کی فرض نماز کی نیت کرکے امام صاحب کے پیچھے رکعات پڑھنے کی ہوتی ہے؟ یا صرف دو رکعات قصر کی نیت کرکے امام صاحب کے پیچھے چار رکعات فرض پڑھنے کی ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 152722

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1161-1086/H=11/1438

    مسافر جب امام مقیم کی اقتداء کرے گا تو اس پر چار رکعت فرض ہوجائیں گی پس وہ مسافر نیت بھی چار رکعات ہی کی کرے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند