• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 151880

    عنوان: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے سال روزے رکھے؟

    سوال: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے سال روزے رکھے؟

    جواب نمبر: 151880

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1155-1195/M=10/1438

    ہجرت کے دوسرے سال یعنی سن ۲ہجری ماہ شعبان میں رمضان کے روزے فرض ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ۱۱/ ہجری ماہ ربیع الاول میں ہوا، اس حساب سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کل نو سال رمضان کے روزے رکھے۔ وفرض بعد صرف القبلة إلی الکعبة لعشر في شعبان بعد الہجرة بسنة ونصف (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند