• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 151657

    عنوان: کیا اللہ کے فضل کے سامنے کسی اور چیز کی ضرورت ہوتی ہے ؟

    سوال: میرے گزشتہ سوال کے جواب کا ایک پائنٹ جو یہ ہے کہ اللہ سے عشق پیدا ہونا اور غیر اللہ کی ناجائز محبت سے خلاصی کے لئے ایک تو اللہ کا فضل اور دوسرے اللہ والوں کی جوتیاں سیدھی کرنے کی ضرورت پڑتی ہے میرا سوال یہ ہے کہ کیا اللہ کے فضل کے سامنے کسی اور چیز کی ضرورت ہوتی ہے ؟ جیسا کہ آپنے گزشتہ سوال کے جواب میں ارشاد فرمایا براہ کرم واضح فرمائے عین نوازش ہوگی جزاکم اللہ خیرا کثیرا کثیرا۔

    جواب نمبر: 151657

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 950-995/B=9/1438

    اللہ کا فضل بھی جب ہی ہوتا ہے جب آدمی اپنے اندر سے اخلاقِ رذیلہ کو نکالے یعنی ریا، تکبر، حسد، لالچ وغیرہ کو اپنے اندر سے نکالے، اور اعمال میں اخلاص پیدا کرے، اللہ کا خوف اپنے اندر پیدا کرے اور تواضع اختیار کرے تو پھر اللہ سے عشق پیدا ہوگا اور پھر غیر اللہ کی محبت دل سے نکلے گی۔ کسی اللہ کے عاشق کی محبت وصحبت اختیار کرے اور مفید ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند