• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 151411

    عنوان: غیر مسلم شعائر کی تعظیم

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء مفتیان عظام اس مسئلہ کہ بارے میں کہ عیسائی اور صلیب کی تعظیم کرنا کیسا ہے ؟ اور تعظیم کے صورتیں وضاحت کے ساتھ ارسال فرمادیں۔

    جواب نمبر: 151411

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 899-793/sd=9/1438

    عیسائیت اور صلیب کی تعظیم کرنا شرک ہے ، تعظیم کا تعلق دل سے ہے ، یعنی: صلیب کو دل سے قابل تعظیم سمجھا جائے ، اُس کے ساتھ عیسائیوں جیسا معاملہ کیا جائے، اسی لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صلیب کو بت سے تعبیر فرمایا تھا اور کپڑے سے نکال کر پھینکنے کا حکم فرمایا تھا۔

    عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ أَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَفِی عُنُقِی صَلِیبٌ مِنْ ذَہَبٍ فَقَالَ یَا عَدِیُّ اطْرَحْ عَنْکَ ہَذَا الْوَثَنَ وَسَمِعْتُہُ یَقْرَأُ فِی سُورَةِ بَرَائَةٌ اتَّخَذُوا أَحْبَارَہُمْ وَرُہْبَانَہُمْ أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّہِ قَالَ أَمَا إِنَّہُمْ لَمْ یَکُونُوا یَعْبُدُونَہُمْ وَلَکِنَّہُمْ کَانُوا إِذَا أَحَلُّوا لَہُمْ شَیْئًا اسْتَحَلُّوہُ وَإِذَا حَرَّمُوا عَلَیْہِمْ شَیْئًا حَرَّمُوہُ أخرجہ الترمذی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند