• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 151358

    عنوان: كیا اللہ تعالیٰ اپنے جیسا رب بھی پیدا کر سکتے ہیں؟

    سوال: سوال: 1) اللہ تعالیٰ واحد ہیں، اور سب کچھ کر سکتے ہیں، تو کیا اپنے جیسے اور رب بھی پیدا کر سکتے ہیں؟ 2) حق تعالیٰ خود فرماتے ہیں کہ وہ ایک ہیں ان کا کوئی شریک نہیں اور تمام مسلمانوں کایہی عقیدہ ہے کہ وہ ہمیشہ سے ایک ہیں اور ہمیشہ ایک ہی رہیں گے ۔ جواب ارشاد فرمادیجئے ۔

    جواب نمبر: 151358

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 919-937/N=9/1438

    (۱): جب اللہ کے علاوہ کوئی نام نہاد رب، اللہ تعالی کا پیدا کردہ ہوگا تو وہ اللہ تعالی جیسا کیسے ہوسکتا ہے؟ وہ تو مخلوق ہوگا ؛ جب کہ اللہ تعالی خالق ہیں،مخلوق نہیں۔ قال اللّٰہ تعالٰی:﴿أفمن یخلق کمن لا یخلق﴾ (النحل:۱۷)۔

    (۲): جی ہاں! بے شک ایسا ہی ہے، اس میں ذرہ برابر بھی شک شبہ کی گنجائش نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند