• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 150985

    عنوان: اماوس کی شرعی حیثیت

    سوال: اماوس کی رات کے متعلق لوگوں میں بہت سی باتیں مشہور ہیں، مثلا اس رات جنات کا اثر غالب ہونا، عملیات کا موثر ہونا وغیرہ۔ مجھے آپ حضراتِ مفتیان دارالعلوم سے یہ معلوم کرنا ہے اس رات کے بارے میں شرع شریف میں کیا آیا ہے ؟ کیا اس رات کے بارے میں کوئی حدیث آئی ہے ؟ کیا اس کے بارے میں بزرگانِ دین کے کچھ اہم اقوال ہیں؟ اس رات کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 150985

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 723-583/D=8/1438

    اس کے بارے میں شریعت سے کوئی تاثیر منقول یا ثابت نہیں ہے۔ باقی عاملین بعض تاریخ یا دونوں میں کسی عمل کو ترجیح دیتے ہیں اس کی وجہ ان سے معلوم کی جائے۔ ہوسکتا ہے کہ تجربہ اس کی بنیاد ہو۔ بہرحال شریعت سے ایسا کچھ ثابت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند