• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 150741

    عنوان: مرتد کسے کہتے ہیں ؟

    سوال: مرتد کسے کہتے ہیں ؟کیا ایسا شخص جو پیدائشی مسلمان ہو جس نے دوسرے مذاھب کا مطالعہ نہیں کیا، اس کو کیا معلوم کہ سچا مذھب اسلام ہے ؟ اگر اسلام چھوڑ دے تو کیا اسے مرتد کہا جائے گا؟ یا صرف ایسا شخص جو کسی دوسرے مذھب سے اسلام میں داخل ہو کر اسلام چھو ڑ دے کو مرتد کہا جا ئے گا۔ وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 150741

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 820-797/N=8/1438

     (۱، ۲): پیدائشی مسلمان اسلام چھوڑکر کوئی دوسرا مذہب اختیار کرلے یا دوسرا مذہب چھوڑکر اسلام میں داخل ہونے والا شخص اسلام چھوڑ کر دوسرا مذہب اختیار کرلے، دونوں ہی شریعت کی اصطلاح میں مرتد ہیں۔

    قال اللہ تعالی: وَمَنْ یَرْتَدِدْ مِنْکُمْ عَنْ دِینِہِ فَیَمُتْ وَہُوَ کَافِرٌ فَأُولَئِکَ حَبِطَتْ أَعْمَالُہُمْ الآیة (البقرة: ۲۲۷)، والمرتد لغة : الراجع مطلقاً، وفی الشریعة: الراجع عن دین الإسلام کما في فتح القدیر، وفی البدائع: رکن الردة إجراء کلمة الکفر علی اللسان- والعیاذ باللہ- بعد وجود الإیمان (البحر الرائق، کتاب السیر، باب أحکام المرتدین، ۵: ۲۰۱، ط: دار الکتب العلمیة، بیروت)، ومثلہ فی الدر المختار ورد المحتار والفتاوی الھندیة وغیرھا من کتب الفقہ والفتاوی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند