• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 150573

    عنوان: اولاد پر والدین کا کتنا نان نفقہ فرض ہے ؟

    سوال: اولاد پر والدین کا کتنا نان نفقہ فرض ہے ؟

    جواب نمبر: 150573

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 810-793/N=8/1438

     اگر والدین محتاج وتنگ دست ہوں اور اولاد صاحب استطاعت ہو تو اولاد پر والدین کا نفقہ واجب ہوتا ہے، جس میں ان کی جملہ ضرویات کی تکمیل داخل ہے۔ اورہر شخص کی ضروریات اس کے حساب سے مختلف ہوسکتی ہیں؛ اس لیے ہر شخص کی ضروریات واخراجات ہی کے حساب سے اس کے نان ونفقہ کی مقدار متعین ہوسکتی ہے، سب کے حق میں یکساں طور پر کوئی مقدار متعین نہیں کی جاسکتی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند