• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 149959

    عنوان: مسجد میں افطار اور سحر کے وقت نقارہ بجانا ؟

    سوال: رمضان المبارک کے مہینے میں ہمارے گاؤں کی مسجد میں افطار اور سحری کے وقت نگاڑا (نقارہ ) بجایا جاتا ہے ' کیا یہ بدعت ہے ؟

    جواب نمبر: 149959

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 632-554/Sd=6/1438

    رمضان المبارک کے مہینے میں مسجد میں افطار اور سحر کے وقت نقارہ بجانا جائز ہے ، یہ بدعت نہیں ہے۔ أقول: وینبغی أن یکون طبل المسحر فی رمضان لإیقاظ النائمین للسحور کبوق الحمام تأمل۔ (شامی :۹/۵۰۵زکریا، سکب الأنہر علی ہامش مجمع الأنہر / کتاب الکراہیة ۴/۲۲۲دار الکتب العلمیة بیروت) (فتاویٰ محمودیہ۱۵/۱۵۶میرٹھ ، فتاویٰ رحیمیہ ۲/۴۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند