• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 149810

    عنوان: جمعہ کے دن ظہر کی نماز؟

    سوال: میں جمعہ کو ڈیوٹی پر ہوتا ہوں، مسجد دور ہے اور میری ڈیوٹی کی نوعیت ایسی ہے میں بغیر کسی دوسرے بندے کی جگہ خالی چھوڑ کے نہیں جا سکتا۔ اس لیے میں جمعہ کے دن ظہر کی نماز پڑھتا ہوں۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے ۔دوسری صورت کیا ہو سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 149810

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 831-799/M=7/1438

    ڈیوٹی کی نوعیت واضح کرکے سوال کرتے تو بہتر تھا، اگر آپ ایسے علاقے میں ہیں جہاں جوازِ جمعہ کی شرطیں پائی جاتی ہیں تو جمعہ کے دن نماز جمعہ پڑھنا واجب ہے، اور اس میں جماعت شرط ہے اگر آپ کسی کی ماتحتی میں کام کرتے ہیں تو ان سے اجازت لے کر جمعہ کے لیے جاسکتے ہیں، اور اگر آپ خودمختار ہیں تو جمعہ کے وقت کام بند کرکے چلے جایا کریں اگر ڈیوٹی کی جگہ سے مسجد کافی دور ہے اور آس پاس میں کوئی مسجد نہیں ہے تو ڈیوٹی کی جگہ میں جماعت کے ساتھ جمعہ قائم کرسکتے ہیں، اس کے لیے مسجدیت شرط نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند