• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 149753

    عنوان: کیا جنتی حور کو پانے کے لیے شادی کرنا ضروری ہے

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دیوبند کیا جنتی حور کو پانے کے لیے شادی کرنا ضروری ہے اگر کوئی شخص شادی نہیں کرتا تو کیا اس کو بھی حور ملے گی؟

    جواب نمبر: 149753

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 828-789/M=7/1438

    جنتی حور پانے کے لیے شادی شدہ ہونے کی شرط نہیں، اگر کوئی شادی سے پہلے انتقال کرجاتا ہے تو دخول جنت کے بعد ان شاء اللہ اسے بھی حور ملے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند