• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 149654

    عنوان: جنت وجہنم اور دوسری بہت سی چیزوں پر یقین نہ کرنے والی کی نماز روزہ قبول ہوگا یا نہیں؟

    سوال: اسلامی عقیدہ کے مطابق کیا اللہ میری عبادت کو قبول کرلے گا اگر چہ میں مسلسل گناہ کرتا رہوں، جنت ،جہنم ، حضرت محمد( صلی اللہ علیہ وسلم) کی نبوت ، نزول قرآن اور دوسری بہت ساری چیزوں پر یقین نہ کروں اور اسلامی طریقے سے عبادت نہ کروں؟

    جواب نمبر: 149654

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 680-633/B=7/1438

    اگر آپ کا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر یقین نہیں ہے یا نزولِ قرآن پر یقین نہیں ہے تو آپ اسلام سے خارج ہیں، اسلامی عقیدہ پر نہیں ہیں، اس لیے آپ کی کوئی عبادت قبول نہ ہوگی، عبادت کے صحیح ہونے کے لیے عقیدہ صحیح ہونا چاہیے اور ہرمسلمان کو گناہ سے بھی بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند