• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 149205

    عنوان: سب سے پہلے کون پیدا کیا گیا ؟

    سوال: کیا ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سب سے پہلے پیدا کئے گئے ؟ اور کیا انہیں کے لیے یہ دنیا، زمین و آسمان بنائے گئے ؟

    جواب نمبر: 149205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 508-438/Sd=6/1438

    (۱)دنیا میں کیا چیز سب سے پیدا کی گئی، اس بارے میں رویات مختلف ہیں، جن میں سے بعض روایات نہایت درجہ ضعیف بلکہ بعض کے الفاظ تو موضوع ہیں، اس کا اصل علم اللہ تعالی ہی کو ہے۔

    (۲) کائنات کی تخلیق میں اصلاً خدا تعالیٰ کا منشا اور اس کی مشیت اور حکمتِ بالغہ کارفرما ہے،البتہ بعض روایات سے نبی آخر الزماں کا وجہ تخلیق کائنات ہونا مفہوم ہوتا ہے، حضرت امام حاکم النیشاپوری نے مستدرک میں، حضرت عبد اللہ بن عباسکی ایک روایت صحیح سند کے ساتھ نقل فرمائی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں۔ قال: أوحی الله إلی عیسی علیہ السلام یا عیسی آمن بمحمد وأمر من أدرکہ من أمتک أن یوٴمنوا بہ فلولا محمد ماخلقت آدم، ولولامحمد ماخلقت الجنة، ولاالنار، ولقد خلقت العرش علی الماء فاضطرب فکتب علیہ لاإلہ إلا الله محمد رسول الله فسکن۔ ہذا حدیث صحیح الإسناد ولم یخرجاہ۔ (المستدرک للحاکم نسخہ جدید۴/۱۵۸۳، نسخہ قدیم۲/۶۱۵، رقم:۴۲۲۷) اور بھی روایات سے یہ معنی مفہوم ہوتے ہیں ہے کہ اللہ تعالی نے دنیا اور زمین و آسمان وغیرہ کائنات کو آپ کی وجہ سے بنایا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند