• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 14817

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ (۱)مرنے کے بعد مسلمان کی روح کہاں رہتی ہے، جنت میں رہتی ہے یا مردے کے جسم میں ہمیشہ کے لیے لوٹا دی جاتی ہے؟ اگر جنت میں رہتی ہے تو پھر قبر میں اس کے جسم کو راحت کیسے ملتی ہے؟ (۲)مرنے کے بعد کافر کی روح کہاں رہتی ہے، جہنم میں رہتی ہے یا مردے کے جسم میں ہمیشہ کے لیے لوٹا دی جاتی ہے؟ اگر جسم میں نہیں رہتی ہے تو ان پر عذاب کیسے ہوتا ہے؟ مہربانی کرکے تفصیل سے بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14817

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1143=940/ل

    (۱) مرنے کے بعد نیک روحیں علیین میں رہتی ہیں، مقام علیین ساتویں آسمان پر زیر عرش ہے، یہ جنت کے متصل ہے، اس لیے ان ارواح کو جنت کی سیر نصیب ہوتی رہتی ہے اورکفار وفجار وفساق کی روحیں سجین میں رہتی ہیں، سجین ساتویں زمین میں ہے اور حدیث سے ثابت ہے کہ جہنم بھی ساتویں زمین میں ہے، اس لیے اہل سجین کو جہنم کی تپیش اورایذائیں پہنچتی رہیں گی، نیک یا بد ارواح کا باوجود علیین وسجین میں ہونے کے اپنی قبور اور اجسام کے ساتھ ایک نوع کا اتصال وتعلق رہتا ہے جس کی وجہ سے جسم کو راحت یا تکلیف کا احساس ہوتا ہے، اور یہ تعلق خاص اوقات میں زیادہ بھی ہوجاتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند