• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 147725

    عنوان: نكاح پر معلق طلاق؟

    سوال: کیا اگر کوئی شخص کہے کہ میری ہونے والی بیوی کو تین طلاق ،اس کے بعد وہ فضولی سے نکاح کروا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 147725

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 397-391/B=5/1438

    جس وقت کسی لڑکی سے وہ نکاح کرے گا تو اس پر تین طلاقیں واقع ہوجائیں گی اور اس کی قسم پوری ہوجائے گی، پھر دوسری لڑکی سے خود نکاح کرسکتا ہے کسی فضولی کی ضرورت نہیں۔

    نوٹ: اگر فضولی نکاح کرادے اور قسم کھانے والا مثلاً اجازت دیدے مثلاً مہر دیدے تو اس طور پر نکاح درست ہوجائے گا اور طلاق بھی واقع نہ ہوگی۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند