عقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد

India

سوال # 147526

ہمارے محلے کی ایک مسجد میں ڈائریکٹ تار سے کنکشن ہے جوکہ قانوناً منع ہے توایسی مسجد میں نماز پڑھنے سے کیا نماز میں کوء کراہت یا قباحت ہے ؟

Published on: Jan 9, 2017

جواب # 147526

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 400-372/M=4/1438



بجلی کی چوری ناجائز ہے اور مسجد جیسی مقدس اور محترم جگہ میں اس کا ارتکاب اور بھی برا ہے مسجد کی انتظامیہ کمیٹی یا متولی کو اس جانب توجہ دلائیں کہ وہ مسجد میں میٹر لگوائیں اور اب تک چوری سے جس قدر بجلی استعمال کی گئی ہے اس کا بل کسی بھی عنوان سے سرکاری محکمہ میں جمع کرادیں، ایسی مسجد میں نماز ہوجاتی ہے لیکن چوری کی لائٹ سے بتی، پنکھے اور پانی کے استعمال سے ثواب میں کمی ہوتی ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات