عقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد

india

سوال # 147282

کیا بنا ناک چھدوائے نکاح نہیں ہوتا؟ یا نہیں چھدوانے سے گناہ ہوتا ہے؟

Published on: Jan 10, 2017

جواب # 147282

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 266-256/N=4/1438



 (۱، ۲): ناک چھدوانا اور اس میں زینت کے لیے کوئی زیور پہننا جائز ہے ، واجب وضروری نہیں ہے ؛ اس لیے ناک چھدوائے بغیر بھی نکاح ہوجاتا ہے اور ناک نہ چھدوانے میں شرعاً کچھ گناہ نہیں۔ وہل یجوز الخزام في الأنف لم أرہ (الدر المختار، مع رد المحتار، کتاب الحظر والإباحة، باب الاستبراء وغیر، فصل فی البیع وغیرہ، ۹: ۶۰۲، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ، قلت:”لم أرہ“، قلت: إن کان مما یتزین بہ النساء کما ہو في بعض البلاد، فہو فیہا کثقب القرط اھ ط، وقد نص الشافعي علی جوازہ۔ مدني (رد المحتار) ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات