• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 147272

    عنوان: کیا داڑھی کناروں کو کاٹ کر ایک لیول میں كر سکتے ہیں؟

    سوال: کیا ہم جمال داڑھی (jamal daadi)کے کناروں کو کاٹ کر ایک لیول کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 147272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 325-276/H=4/1438

    جمال داڑھی سے کیا مراد ہے؟ اگر ایک مشت سے زائد بالوں کو کاٹ کر داڑھی کو برابر کرلیا جائے تو اس کی اجازت ہے ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہے، اس سے کم رکھنے کی خاطر کترنا یا کتروانا ناجائز ہے، منشأ سوال کچھ اور ہو تو اس کو صاف وواضح لکھ کر سوٴال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند