• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 146881

    عنوان: قرب قیامت میں سورج کا مغرب سے طلوع ہونا؟

    سوال: میں نے سنا ہے کہ قرآن میں لکھا ہے کہ قرب قیامت سورج مغرب سے طلوع ہوگا ۔کیا یہ بات اپنے اصل معنی میں سچ ہے ؟ یا اسکا مفہوم کچھ اور ہے ؟

    جواب نمبر: 146881

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 211-189/N=3/1438

     

    قرب قیامت میں سورج کا مشرق کے بجائے مغرب سے طلوع ہونا قرب قیامت کی علامات میں سے اور اسلام کے اہم ترین عقائد میں ہے ہے ، جس پر ایمان لانا واجب وضروری ہے۔ اور جب یہ نشانی ظاہر ہوگی تو توبہ کا دروازہ بند ہوجائے گا، متعدد احادیث میں اس نشانی کا ذکر آیا ہے اور تمام علمائے امت کا اس پر اجماع ہے ؛ البتہ قرآن کریم میں صراحتاً ذکر نہیں آیا؛ بلکہ ایک آیت کریمہ کی تفسیر میں جمہور مفسرین کرام نے ذکر فرمایا ہے۔ ونوٴمن بطلوع الشمس من مغربھا (عقیدة الطحاوي، ص ۳۱)، قال العلماء رحمہم اللہ تعالی: طلوع الشمس من مغربھا ثابت بالسنة الصحیحة والأخبار الصریحة بل وبالکتاب المنزل علی النبي المرسل قال تعالی: ﴿یوم یأتي بعض آیات ربک لا ینفع نفساً إیمانھا لم تکن آمنت من قبل أو کسبت في إیمانھا خیراً الآیة ﴾، قد أجمع المفسرون أو جمہورھم علی أنھا طلوع الشمس من مغربھا الخ(لوامع الأنوار البھیة، ۲: ۱۳۳)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند