• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 146370

    عنوان: کیا مردے سن سکتے ہیں؟

    سوال: کیا مردے سن سکتے ہیں؟دیکھ سکتے یا جواب دے سکتے ہیں جو زندہ ہیں ان کو؟تفصیل اور دلیل کیساتھ بتائیں اور حوالہ کیساتھ بتائیں۔

    جواب نمبر: 146370

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 183-149/B=2/1438

    یہ مسئلہ صحابہ کرام کے دور سے مُختلَف فیہ چلا آرہا ہے دونوں فریق کے پاس دلائل ہیں۔ اس کا تصفیہ آج تک نہ ہوسکا اس لیے ہمیں ایسے اختلافی مسئلوں میں پڑنا بے سود ہے، بس ہمارا کام اتنا ہے کہ جب ہم کسی مسلمان کے مزار پر جائیں تو پہلے انہیں سلام کریں، پھر جو کچھ توفیق ہو قرآنی آیات یا سورتیں پڑھ کر ان کو ایصال ثواب کردیں، اس چکر میں نہ پڑنا چاہئے کہ وہ ہمارے سلام کو سنتے ہیں یا نہیں اس کا جواب دیتے ہیں یا نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند