• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 13130

    عنوان:

    عقیدہ کیا ہے، اس کی تعریف کیا ہے، کیا اس پر کوئی کتاب ہے؟

    سوال:

    عقیدہ کیا ہے، اس کی تعریف کیا ہے، کیا اس پر کوئی کتاب ہے؟

    جواب نمبر: 13130

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 996=845/ھ

     

    عقیدہ مضبوط بندھی ہوئی گرہ کو کہتے ہیں، شریعت میں عقیدہ دین سے متعلق اس خبر یا بات کو کہتے ہیں جو دل میں خوب جم جائے کہ اس کے خلاف سوچنے یا عمل کرنے کی ہمت نہ ہو، اس کے خلاف سننے یا دیکھنے سے دل پر چوٹ سی لگے۔ عقیدہ کسی اچھی بات کا بھی ہوتا ہے اور بری بات کا بھی۔ بہشتی زیور کے پہلے حصہ میں عقیدوں کا بیان ہے انھیں دیکھ لیا جائے۔ اسلام کے بنیادی عقائد نامی رسالہ کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند