• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 11948

    عنوان:

    اہل سنت والجماعت سواد اعظم اور ناجی فرقہ ہے اس سے کیا مراد ہے اور اگر میں غلط ہوں تو میری رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    اہل سنت والجماعت سواد اعظم اور ناجی فرقہ ہے اس سے کیا مراد ہے اور اگر میں غلط ہوں تو میری رہنمائی فرماویں۔

    جواب نمبر: 11948

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتویٰ: 573=573/م

    اہل سنت والجماعت سے مراد وہ حضرات ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور صحابہ کرام کے طریقے پر چلتے ہیں، سواد اعظم کا مطلب ہے بڑی جماعت اور ناجی فرقہ سے مراد اہل حق اور نجات پانے والی جماعت ہے، سواد اعظم اورناجی فرقہ کا مصداق اہل سنت والجماعت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند