• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 11947

    عنوان:

    آپ کی ویب سائٹ کے فتوی میں ایک سوال کے جواب میں (ائمہ تقلید) کہا ہے کہ ہم مسائل میں امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کی تقلید کرتے ہیں اور عقائد میں امام ابو منصور ما تریدی اور ابو الحسن اشعری کی تقلید کرتے ہیں۔ میرا سوال ہے کہ امام ابوحنیفہ کے عقائد کیا تھے؟ اورآپ عقائد میں ان کی تقلید کیوں نہیں کرتے جب کہ کہا جاتا ہے کہ تقلید صرف ایک کی کی جائے ۔ میں خود حنفی ہوں پر ایک عام شخص ہوں۔ برائے مہربانی ان اشکالات کو دور فرمادیجئے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11947

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 654=608/ب

    ہرفن کا ایک امام ہوا کرتا ہے، ہرفن میں ایک ہی شخص امام نہیں ہوا کرتا ہے، چنانچہ ہم حنفی مسائل فقہیہ میں امام اعظم ابوحنیفہ علیہ الرحمة (کثر اللہ جمعہم) کا اتباع کرتے ہیں اور عقائد امیں ابومنصور ماتریدی اور ابوالحسن اشعری علیہم الرحمة کا اتباع کرتے ہیں (جس طرح کہ ایک جماعت ابن تیمیہ کا اتباع کرتی ہے) اور قراء ت میں ائمہ سبعہ میں امام عاصم کوفی کا اتباع کرتے ہیں جیسا کہ عام دنیا مانتی ہے، اور ان کے مسلک کے مطابق قرآن شریف پڑھتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند