• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 11585

    عنوان:

    میرا نام محمد بلال ہے۔ میں روزانہ کی روزی روٹی کمانے کے متعلق ایک سوال کرنا چاہتاہوں۔ میں اپنی ایم ایس سی کی ڈگر ی پوری کرنے کے بعد کیسے کما سکتاہوں، بغیر نوکری یا کاروبار کے میں اس دنیا میں کیسے رہ سکتاہوں؟ جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی نے کہا ہے کہ پانچ وقت کی نماز پڑھو اللہ تم کوتمام رزق دے گا (روٹی، کپڑا، مکان،بیوی اور سواری)وغیرہ۔ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11585

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 477=343/ل

    توکل کی دو قسمیں ہیں: (۱) توکل بغیر اسباب۔ (۲) توکل مع الاسباب۔ پہلادرجہ اللہ تعالیٰ کے مقربین اور خاص لوگوں کے لیے ہے اور دوسرا درجہ عام لوگوں کے لیے ہے، اس لیے آپ ڈگری پوری کرنے کے بعد نوکری یا کار وبار کریں، اور اسی میں اللہ پر بھروسہ کریں اور اللہ کا شکریہ ادا کریں۔ باقی اگر آپ بھی توکل کے اس درجہ پر پہنچ جائیں گے جس میں اسباب پر نظر نہیں ہوتی تو اللہ تعالیٰ آپ کو بھی بغیر اسباب کے رزق عطا کرے گا، عام حالت میں یہ حکم نہیں ہے، حدیث شریف میں ہے: اگر تم اللہ پر اس طرح بھروسہ کرو جس طرح بھروسہ کرنے کا حق ہے تو تمھیں بھی اسی طرح رزق عطا کرے گا جس طرح پرندوں کو عطا کرتا ہے کہ وہ صبح سویرے خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو شکم سیر ہوکر لوٹتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند