• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 11563

    عنوان:

    کیا ہم اللہ کے سوا کسی اور کے نام کی نیاز کرسکتے ہیں؟(۲) اگر نہیں کرسکتے تو کیوں نہیں کرسکتے؟(۳) اللہ کے علاوہ کسی اور سے دعا مانگ سکتے ہیں جیسے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ ہمیں اللہ سے یہ دلوا دیں یا نہیں؟(۴) گیارہویں شریف کر سکتے ہیں کسی بزرگ کے نام کی نیاز؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11563

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 516=360/ھ

    (۱) (۲) نذر سے مراد منت ماننا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے یعنی کسی اور کے نام پر جائز نہیں، البتہ اگر نیاز سے مراد ایصالِ ثواب ہو تو اس کا تعلق غیر اللہ ہی سے ہوتا ہے، جیسا کہ ظاہر ہے۔

    (۳) نہیں۔ (۴) نہیں کرسکتے، شیخ المشائخ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی اور دیگر اکابر اولیاء اللہ رحمہم اللہ تعالیٰ رحمة واسعہ نیز اکابر اہل فتویٰ حضرات کی کتب معتبرہ سے گیارہویں اور اس جیسی رسومات کا بدعات میں سے ہونا ظاہر ہے، غنیة الطالبین، الفتح الربانی، فتاویٰ بزازیہ، فتاویٰ شامی وغیرہ میں مصرح ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند